پیر , 25 اکتوبر 2021

شدید حملوں کے باوجود یمنی عوام اور فوج کے حوصلے پست نہ ہوئے

یمن کے مظلوم اور نہتے عوام کے خلاف سعودی اتحاد کے شدید ترین حملوں کے باوجود انصاراللہ کی عوامی تحریک اور فوج کے حوصلوں پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔

ابلاغ نیوز نے عرب میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی اتحاد کے ترجمان نے ایک بار پھر انصاراللہ کے ڈرون حملے کا اعتراف کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ حوثیوں کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

ترجمان نے اعتراف کیا کہ پیر کی شام حوثیوں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے کو دھماکہ خیز ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم اتحادی فورسز نے بروقت اقدام کرتے ہوئے اسے تباہ کر دیا۔

واضح رہے کہ شدید ترین محاصرے کے باوجود انصاراللہ کے جوانوں نے اپنے جوابی حملوں سے سعودی اتحاد کے دانت کھٹے کر رکھے ہیں۔

اس وقت یمن کو گزشتہ قریب چھے برسوں سے سعودی عرب کی جارحیت کا سامنا ہے جس کے جواب میں یمنی فورسز گاہے بگاہے سعودی عرب پر جوابی حملے کرتی رہتی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

لبنان کو ایرانی تیل کی ترسیل کا سلسلہ جاری

تہران: ایرانی ایندھن کا حامل ایک اور کاروان شام کے راستے لبنان میں داخل ہو …