جمعرات , 25 اپریل 2024

امریکہ کی چین کے 14 اعلی حکام پر ویزا اور اقتصادی پابندیاں عائد

امریکہ نے چین کے 14 اعلی حکام پر ویزا اور اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

ابلاغ نیوز نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے چین کے 14 اعلی حکام پر ویزا اور اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہانگ کانگ میں حزب مخالف کے قانون سازوں کی نااہلی میں کردار ادا کرنے کی بنا پر امریکہ نے چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کی نائب چیئرپرسن کو نشانہ بنایا ہے اور دیگر حکام پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ چین کے خلاف امریکہ کی جانب سے کیے جانے والے سخت اقدامات دراصل صدر ٹرمپ کی جانب سے جاتے جاتے نومنتخب صدر جو بائیڈن کے لیے مشکلات میں اضافہ کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

اس سے قبل ٹرمپ انتظامیہ ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکیٹیوسمیت دیگر حکام پر پابندیاں عائد کرچکی ہے اور حال ہی میں امریکہ نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے عہدے داروں پر نئی ویزا پابندیاں عائد کی ہیں۔

دو روز قبل امریکہ نے چین کے ساتھ ثقافتی تبادلے کے متعدد پروگرام بھی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جب کہ دونوں ممالک کے درمیاں رواں سال تجارتی تنازعات ، کورونا وائرس، تائیوان اور ہانگ گانگ کی صورت حال کے باعث سفارتی تعلقات بدترین سطح پر آچکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …