بدھ , 24 اپریل 2024

سعودی اتحاد کو ایک اور بڑا جھٹکا

یمن، منصور ہادی سے منحرف ہونے والے سیکڑوں فوجی اور سیاستداں صنعا لوٹ آئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، حال ہی میں سیکڑوں ایسے فوجی جو یمن کے مفرور صدر منصور سے وابستہ تھے، ایک بار پھر اپنے وطن کی آغوش میں لوٹ آئے ہیں۔

منصورہادی سے علیحدگی اختیارکر کے صنعا واپس لوٹ آنے کی خبر ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے کہ جارح اتحادی افواج سے وابستہ دسیوں اعلی فوجی کمانڈر، سیاسیتدانوں، قبائلی اور پارٹی رہنماؤں نے سعودی اتحاد سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ لوگ یمن کی قومی آشتی کی حکومت سے ملحق ہونے کا ارادہ رکھتے ہيں۔

عرب میڈيا کے مطابق سعودی اتحاد سے علیحدگی اختیار کرنے کا اقدام کوئی نیا نہیں ہے۔ یمن کی وزارت دفاع اس سے قبل بھی 300 سے زیادہ افراد کی وطن واپسی کی خبر جاری کر چکی ہے، جن میں چند جنرل، بریگيڈیر بھی شامل ہیں۔

بتایا جاتا ہے یمن کی عوامی حکومت نے وطن واپس آنے والے سیاستدانوں اور سرکاری اہلکاروں کے لئے عام معافی کا اعلان کر رکھا ہے اور ایسے تمام افراد کا خیرمقدم کرنے کے لئے تیار ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …