جمعرات , 25 اپریل 2024

بغیر کسی جرم کے ڈیڑھ سال صیہونی زندان میں گزارنے والا فلسطینی رہا

قابض صیہونی حکام نے فلسطینی نوجوان کو انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت زندان میں ڈالا تھا جو آج 16 ماہ قید کاٹنے کے بعد رہا کردیا گیا۔

مقبوضہ فلسطین میں اسیروں کی تفصیلات فراہم کرنےوالے ادارے کلب برائے اسیران کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی ہے کہ آج صبح صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے العیساویہ کے رہائشی محمد الکسوانی کو 16 ماہ بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت قید رکھنے کے بعد رہا کردیا ہے ۔

واضح رہے کہ اس وقت صیہونی زندانوں میں انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کےتحت بغیر کسی جرم کے گرفتار فلسطینیوں کی تعداد لگ بھک دو ہزار ہے جس میں سے سماجی کارکنان اور صحافیوں سمیت 50 سے زائد خواتین ہیں جبکہ 8 سو کے قریب بچے ہیں جن میں سے اکثریت کی عمریں 18 سال سے بھی کم ہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …