جمعہ , 14 مئی 2021

صیہونیوں کی جانب سے بیت المقدس کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری

قدس شریف کی بے حرمتی کا سلسلہ، صیہونی فوج اور پولیس کی نگرانی میں جاری ہے۔

مزید اطلاعات کے مطابق ایک ایسے وقت میں کہ جب بعض عرب ممالک خود ساختہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول لانے کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں، قبلۂ اول کی بے حرمتی کے واقعات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں صہیونی شرپسندوں کی مسجد الاقصی کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دسیوں انتہا پسند صہیونیوں نے مسجد الاقصی میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی، بتایا جاتا ہے کہ پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں 40 یہودی طلبا سمیت 86 یہودی تارکین وطن نے الگ الگ گروہوں کی شکل میں قبلۂ اول میں داخل ہوئے۔

واضح رہے کہ صہیونی تارکین کے ہمراہ مسجد الاقصی پر دھاوا بولنے والوں میں صیہونی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے، جو 1967 سے زیر قبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد الاقصی میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …