جمعرات , 2 دسمبر 2021
تازہ ترین

حماس اب پہلے سے بھی زیادہ مستحکم اور منظم ہے ، حسام بدران

حسام بدران نے کہا ہے کہ حماس پہلے سے زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے جسے فلسطینی مقصد میں نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے اور مسلم ممالک کی جانب سے زبردست حمایت حاصل ہے۔

ابلاغ نیوز کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی نیوز ویب سائٹ کو دیئے گئے ایک انٹر ویو میں حماس کی سیاسی شعبے کے سینئر رکن حسام بدران نے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے۔

حسام بدران نے اپنی تحریک کی پاکیزگی اور اس کی فکر کی صداقت کو برقرار رکھنے قومی مفادات کی پاسداری اور فلسطینی شہداء کے وفادار رہنے پر جماعت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ "صیہونی مظالم کے خلاف لڑنااور ہر سطح پر اس کا مقابلہ کرنا جماعت کا عظیم حق” ہے”آج حماس خطے میں اپنی خاص اہمیت رکھتی ہے جس کو کسی بھی صورت نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے حماس کو مسلم ممالک کی جانب سے زبردست حمایت حاصل ہے۔

” انہوں نے مزید کہا ، "حماس کی ساکھ اور اس کے عہدوں کی وضاحت کی وجہ سے مختلف جماعتوں نے ان کا احترام کیا ، ان کی تعریف کی اور ان پر اعتماد کیا۔”

واضح رہے کہ چند روز قبل اسرائیل کی اندرونی سلامتی کی ذمہ دار ایجنسی شاباک کے خفیہ دستایزات میں اس بات کا اعتراف کیا گیا تھا کہ حماس پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے اور اسرائیل کے ساتھ مستقبل کی کسی بھی محاذ آرائی کی صورت میں حماس اسرائیل کے شہر عسقلان کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی اہلیت رکھتی ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

امریکی سیکریٹری دفاع کی ہائپرسونک ہتھیاروں کیلئے چین کی کوششوں پر تنقید

سیول: امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے ہائپر …