بدھ , 24 اپریل 2024

امریکی دہشتگردوں نے بغداد میں عراق کے ایک ڈرون کو مار گرایا

امریکی سفارتخانے نے بغداد میں عراق کے ایک ڈرون کو بقول امریکہ کے غلطی سے مار گرایا ہے۔

ابلاغ نیوز نے صابرین نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بغداد کے الحارثیہ علاقے میں امریکی سفارتخانے نے پیر کے روز عراقی فوج کے ایک ڈرون کو مار گرایا۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکی سفارتخانے نے عراق کے آپریشنل فوج کے ڈرون کو مار گرائے جانے کے بعد معذرت خواہی کرتے ہوئے کہا کہ غلطی سے عراقی فوج کے ڈرون کو مار گرایا گیا۔

امریکی سفارتخانے نےاپنے اس اقدام کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم تھا کہ یہ ڈرون کس کا ہے۔

صابرین نیوز کا کہنا ہے کہ «fix wing» نامی ڈرون کو امریکی سفارتخانے نے اینٹی ایر کرافٹ کے ذریعے مار گرایا۔

واضح رہے کہ امریکہ اس سے قبل بھی عراق، افغانستان اور اسی طرح پاکستان میں اپنے ڈرون طیاروں کے ذریعے سیکنڑوں بے گناہ شہریوں کی جان لے چکا ہے اور حملہ کرنے کے بعد اپنی غلطی کا اعتراف اور معذرت خواہی کر کے معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …