جمعرات , 25 اپریل 2024

فلسطینیوں کو حقوق ملنے تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے ، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام پرمکمل عمل درآمد ، صنعتی شعبے کی ترقی اور برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔

ابلاغ نیوز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ بڑے ڈیموں ، راوی ریور فرنٹ سٹی اور بنڈل آئی لینڈ جیسے بڑے منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔

اسرائیل سے متعلق ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے واضح کیا کہ پاکستان فلسطینیوں کے حقوق کی ضمانت ملنے تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا ۔

تنازعہ کشمیر کے بارے میں وزیراعظم نے کہاکہ پہلی بار یہ ایک عالمی مسئلہ بن گیا ہے اور حال ہی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس معاملے پر تین مرتبہ بحث ہوئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …