جمعرات , 28 ستمبر 2023
تازہ ترین

ترکی میں کورونا مریضوں کے اسپتال میں آگ بھڑک اٹھی ، 9 افراد ہلاک

ترکی میں کورونا مریضوں کے آئی سی یو وارڈ میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

ابلاغ نیوز نے غیرملکی خبررساں ادارے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک صوبے غازی انتیپ کے نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس نے آئی سی یو کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی کے نتیجے میں سین کو یونیورسٹی اسپتال میں زیر علاج کورونا کے 9 مریض دم توڑ گئے، وارڈ میں زیر علاج دیگر مریضوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

صوبائی گورنر نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آ گ لگنے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہیں واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسپتال میں کورونا کے 19 مریض زیر علاج تھے ، آگ آکسیجن ڈیوائس پھٹنے کے باعث علی الصبح 4 بجکر 45 منٹ پر لگی جس نے پورے وارڈ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

صوبائی گورنر کا کہنا ہے کہ حادثے میں زیر علاج دیگر مریض زخمی نہیں ہوئے انہیں علاج معالجے کے لیے دوسرے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی میں اس سے قبل کورونا کے 26 ہزار 410 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ عالمی وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہزار 610 تک جاپہنچی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

متنازع ٹویٹ کیس: اعظم سواتی کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد: سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے متنازع ٹویٹ کیس میں رہنما تحریک انصاف …