اتوار , 24 اکتوبر 2021

نیوزی لینڈ کےخلاف پہلے ٹیسٹ کےلئے 17 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان

نیوزی لینڈ کےخلاف پہلے ٹیسٹ کےلئے 17 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کردیاگیا،بابراعظم اور امام الحق انجری کے سبب پہلے ٹیسٹ میچ سے آﺅٹ ہو گئے ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق کیویز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں محمد رضوان ٹیم کی کپتانی کریں گے،سرفراز احمد ،شاداب خان، عابد علی، اظہرعلی، شان مسعودٹیم کاحصہ ہیں ،فواد عالم، سہیل خان، یاسر شاہ، محمد عباس،عمران بٹ ،حارث سہیل، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف بھی سکواڈمیں شامل ہیں۔

ٹیسٹ سیریزکاپہلامیچ 26دسمبرسے ماو¿نٹ منگنوئی میں شروع ہوگا ،ٹورسلیکشن کمیٹی نے اوپنرعمران بٹ کوٹیسٹ سکواڈمیں پہلی بارشامل کیا۔

 

 

یہ بھی دیکھیں

ایرانی و ہندوستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے مزید فروغ کے لئے پر عزم

نیویارک: اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل …