جمعہ , 19 اپریل 2024

ویزا پابندی کا معاملہ، متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو یقین دہانی کرادی

ابوظہبی(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات ( یو اے ای )کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ نے پاکستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستانی شہریوں پر عائد ویزا پابندی عارضی ہے جو کورونا وائرس کے سبب لگائی گئی۔

پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی سے متعلق متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النیہان کا اہم بیان سامنے آگیا اور انہوں ںے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستانی شہریوں پر عائد ویزا پابندیاں مستقل نہیں بلکہ عارضی ہیں۔متحدہ عرب امارات کی منسٹری آف فارن افیئرز کے مطابق وزیر خارجہ شیخ عبداللہ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مابین دوطرفہ گہرے تعلقات ہیں جن میں مزید وسعت کی گنجائش بھی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …