بدھ , 1 دسمبر 2021

ایم آئی 6 کو مجرمانہ سرگرمیوں کی چھوٹ

​​​​​​​برطانیہ کا بدنام زمانہ محکمہ ایم آئی سکس اپنے ہی ملک میں مجرمانہ سرگرميوں کا مرتکب ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں خفیہ محکموں کے نگران ادارے نے حکومتی مرضی اور منشا کے برعکس اپنے ایک فیصلے میں یہ بات آشکار کر دی ہے کہ برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ’ایم آئی سکس‘ کے ایجنٹ اور مخبر برطانیہ کے اندر بھی جرائم کے مرتکب ہوتے رہے ہیں۔

 برطانوی حکومت کی طرف سے اس معاملے کو خفیہ رکھنے کی درخواست کے باوجود اس معاملے کو عام کردیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک طویل سماعت کے بعد  تحقیقاتی ٹرائیبیونل نے کہا ہے جو سوالات اٹھائے گئے تھے ان کے جواب ان حلقوں کے علم میں لانا ضروری ہیں جو اس معاملے پر قانونی لحاظ سے شفافیت پیدا کرنے کی بات کر رہے تھے۔

 بیرونی دنیا کی جاسوسی کرنے والی ایجنسی ’ایم آئی سکس‘ کے لیے کام کرنے والے ایجنٹوں اور مخبروں کو سنہ 1994 سے ایک قانون کے تحت برطانوی دشمنوں یا خطرات سے نمٹنے کے لیے غیر قانونی یا مجرمانہ کارروائیوں کا اختیار بھی حاصل تھا۔

یہ بھی دیکھیں

اسکردو ایرپورٹ 2 دسمبر سے بین الاقوامی پروازیں آپریٹ کرنے کے لئے تیار

اسکردو: اسکردو ایئرپورٹ کی اپ گریڈیشن کا انتظار بالآخر ختم ہوگیا کیونکہ اسے بین الاقوامی …