ہفتہ , 20 اپریل 2024

سعودی عرب کے دو شہزادوں میں شدید اختلافات

سعودی عرب کے ولیعہد اور خفیہ شعبے کے سابق سربراہ کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔

ایک برطانوی اخبار نے لکھا ہے کہ تل ابیب اور ریاض کے درمیان تعلقات کے حوالے سے سعودی عرب کے شہزادوں میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان اور اس ملک کے خفیہ شعبے کے سابق سربراہ ترکی الفیصل کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں اور اختلافات کا سبب ریاض اور تل ابیب کے درمیان ممکنہ تعلقات کو قرار دیا جا رہا ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی نیوز نے لکھا کہ سعودی عرب کے نیوم شہر میں سعودی ولیعہد بن سلمان اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کی ملاقات کی وجہ سے دونوں شہزادوں کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔

ترکی الفیصل اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے مخالف ہیں اور کچھ دن پہلے انہوں نے اسرائیل کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ صیہونی حکومت مشرق وسطی میں مغربی استعماری طاقت کا نمونہ ہے، یہ اسرائیل ہی ہے جس نے ہمسایہ ممالک کی عرب سرزمینوں پر قبضہ کررکھا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …