جمعرات , 9 دسمبر 2021

پاکستان، سعودی عرب کا دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کا عزم

اسلام آباد: ریاض کی جانب سے اپنا دیا گیا قرض رول اوور کرنے سے انکار پر باہمی تعلقات میں آنے والی سردمہری کے دوران سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

ڈان اخبار  کے مطابق دفتر وزیراعظم سے جاری بیان کے مطاق ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور کووڈ19 کی صورتحال پرتبادلہ کیا گیا۔

مزید برآں ‘وزیراعظم عمران خان اور سعودی سفیر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اور دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا’۔

یہ بھی دیکھیں

عراق کے شہر بصرہ میں بم دھماکے میں پندرہ افراد شہید

بصرہ: عراق کے جنوبی شہر بصرہ میں الجمہوری اسپتال کے قریب زوردار بم دھماکے کے …