بدھ , 24 اپریل 2024

سعودی حکام نے شہید آیت اللہ باقر النمر کے بیٹے کو اغواء کرلیا

سعودی عرب کے سکیورٹی ادارے، حالیہ مہینوں میں آیت اللہ باقرالنمر کے تیس سالہ بھائی امین باقر النمر سمیت انکے خاندان کے کئی افراد کو گرفتار کرچکے ہیں۔
سعودی عرب کے مذہبی پیشوا شہید آیت اللہ باقر النمر کے بیٹے حسین نمر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ نباء ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق حسین نمر کو دو روز قبل مشرقی سعودی عرب کے شیعہ آبادی والے علاقے قطیف میں ان کے گھر سے اغوا کر لیا گیا اور ان کی سرنوشت کے بارے میں اب تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔ سعودی عرب کے سکیورٹی ادارے، حالیہ مہینوں میں آیت اللہ باقرالنمر کے تیس سالہ بھائی امین باقر النمر سمیت ان کے خاندان کے کئی افراد کو گرفتار کرچکے ہیں۔ حکومت پر تنقید کے جرم میں آل سعود نے دو جنوری دو ہزار سولہ کو اس ملک کے معروف شیعہ پیشوا آیت اللہ باقر النمر کا سر قلم کر دیا تھا۔ سعودی حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کی دنیا بھر کے مسلمانوں نے سخت مذمت کی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …