اتوار , 17 اکتوبر 2021

کشمیر، فلسطین اور فرقہ واریت بارے پالیسی پر پوری قوم متفق ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ ‏پی ڈی ایم لیڈر نے قوم کو مولانا ڈیزل کا اصل چہرہ دکھا دیا، جو اپنے ذاتی مفادات کیلئے گڈا اور گڈی کو استعمال کر رہا ہے، وہ اپنی بھاری قیمت وصول کرنے کیلئے عمران خان کے خلاف سازش کر رہا ہے۔
معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا شیرانی کے بیان نے پی ڈی ایم کا پول کھول دیا ‏ہے، حقائق چھپ نہیں سکتے، ‏بناوٹ کے اصولوں سے، ‏لو آپ اپنے دام میں صیاد آگیا۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ‏پی ڈی ایم لیڈر نے قوم کو مولانا ڈیزل کا اصل چہرہ دکھا دیا، جو اپنے ذاتی مفادات کیلئے گڈا اور گڈی کو استعمال کر رہا ہے، وہ اپنی بھاری قیمت وصول کرنے کیلئے عمران خان کے خلاف سازش کر رہا ہے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ کشمیر، فلسطین اور فرقہ واریت بارے پالیسی پر پوری قوم متفق ہے۔ پی ڈی ایم ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا محمد خان شیرانی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی سیاست کا جنازہ نکال دیا ہے۔ لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ مولانا شیرانی کی جے یو آئی میں اہمیت کو دنیا جانتی ہے، وہ مولانا فضل الرحمٰن سے زیادہ اہمیت کے حامل ہیں، اب پی ڈی ایم سربراہ کو سیاست سے توبہ کر لینی چاہیے۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی و ہندوستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے مزید فروغ کے لئے پر عزم

نیویارک: اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل …