ہفتہ , 20 اپریل 2024

وزیراعظم کا کرونا کے پیش نظر دینی مدارس بند نہ ہونے پر نوٹس

عمران خان نے وزیر تعلیم شفقت محمود سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا کی دوسری خطرناک لہر میں تمام تعلیمی ادارے بند ہیں تو مدارس کیوں کھلے ہیں؟
وزیراعظم عمران خان نے ملک میں مدارس بند نہ ہونے کا نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیر تعلیم شفقت محمود سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا کی دوسری خطرناک لہر میں تمام تعلیمی ادارے بند ہیں تو مدارس کیوں کھلے ہیں؟ وزیر اعظم کے نوٹس کے بعد وزیر تعلیم نے دینی مدارس کی انتظامیہ سے رابطے کیے، شفقت محمود نے انھیں مدارس بند کرنے کی ہدایت کر دی۔ خیال رہے کہ این سی او سی کے فیصلوں کے باوجود دینی مدارس کی انتظامیہ نے مدارس کھلے رکھے ہیں، دوسری طرف تمام تعلیمی ادارے بند کیے جا چکے ہیں۔ یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ بچے گھروں میں رہ کر محفوظ ہیں، حالات بہتر ہوتے ہی تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے۔

وزیر تعلیم نے اپنے بیان میں تعلیمی اداروں کو چھٹیاں دینے کا فیصلہ درست قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ بچوں کو خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا۔ دوسری طرف ملک میں وبا کی دوسری لہر کے دوران مہلک وائرس کے کیسز میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کے تعلیمی ادارے کو بند کرنے کے فیصلوں کو سراہا جا رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …