بدھ , 24 اپریل 2024

شاہ محمود قریشی نے مذاکرات میں میاں صاحب کو سلام اور عمران خان کو پاگل کہا، رانا ثناء اللہ

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن رہنماء کا کہنا تھا کہ حکومت جہاں سے انتقام چھوڑے گی، ہم وہیں سے شروع کرینگے، استعفے آخری آپشن ہیں، این آر او کی بات جھوٹ سے سوا کچھ نہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو قوانین میں ترامیم پر بات نون لیگ کے نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر ہوئی۔ رانا ثناء اللہ لاہور میں لیگی رہنماؤں کھوکھر برادران سے اظہار یکجہتی کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت جہاں سے انتقام چھوڑے گی، ہم وہیں سے شروع کریں گے، استعفے آخری آپشن ہیں، این آر او کی بات جھوٹ سے سوا کچھ نہیں۔

رانا ثناء کا کہنا تھا کہ ہمیں بتایا گیا کہ اسٹیبلشمنٹ نے نیب قانون میں ترامیم پر بات کرنے کا کہا ہے، شاہ محمود قریشی ترامیم کی بجائے ہم سے کچھ اور باتیں کرتے رہے، ہم سامنے لائے تو کوئی گلہ نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی مذاکرات میں میاں صاحب کو سلام اور ہمیں یہ پیغام دیتے رہے کہ پاگل ترامیم پر کوئی بات نہیں سن رہا۔ لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے اپیل ہے کہ وہ لندن میں بیٹھ کر حکومت کی تکلیف میں اضافہ کریں، کھوکھر فیملی میاں برادران سے وفاداری نہیں چھوڑیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …