ہفتہ , 20 اپریل 2024

اسلام آباد ریاض تعلقات میں کچھاؤ کے اشارے

پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب تعلقات کا توازن آئندہ چند ماہ تک خراب نظر آئے گا۔

جنگ آن لائن  کے مطابق معید یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں تبدیلی تو آئی ہے لیکن اس کی وجہ کوئی ایک ملک نہیں بلکہ دنیا کی بدلتی ہوئی صورت حال ہے۔

معید یوسف نے ریاض اسلام آباد تعلقات میں آنے والی تبدیلی کی وجوہات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کرنسی کی قدر کم ہو رہی ہے، چین ابھر رہا ہے، دنیا میں طاقت کے نئے مرکز بن رہے ہیں، بہت سے مسلم ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کر لیا ہے، امریکہ میں نئی حکومت آنے سے کچھ تبدیلی متوقع ہے تو ایسی صورت حال میں یہ توقع نہیں کی جا سکتی کہ پاکستان کے تعلقات بھی ایک جیسے رہیں گے۔

پاکستان کے مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ پاکستان سعودی عرب کے تعلقات جو 70سال سے ہیں ویسے ہی رہیں، ان میں تبدیلی آئے گی۔

سعودی عرب کی جانب سے قرضے کی جلد ادائگی کے مطالبے سے متعلق سوال پر معید یوسف نے کہا کہ سعودی عرب خود مختار ملک ہے اور انہوں نے فیصلہ کیا کہ اس وقت ہمیں یہ پیسے پاکستان سے واپس چاہئیں تو پاکستان نے اسی وقت اس قرض کی ادائگی کر دی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …