بدھ , 24 اپریل 2024

ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کا الحسکہ پر راکٹوں سے حملہ

خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے کل رات شمال مشرقی شام کے صوبے الحسکہ کے ایک دیہی علاقے پر راکٹوں سے حملہ کیا۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے الطویلہ علاقے پر کئی راکٹ داغے۔ راکٹوں سے ہونے والے حملے کی جانی اور مالی نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

ترکی شام میں دہشتگردوں کا ایک اہم حامی ملک شمار ہوتا ہے۔

ترکی کی فوج، دہشتگردوں کے خلاف جنگ کے بہانے گذشتہ دو برسوں سے شام کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں پر قبضہ کئے ہوئے ہے اور ترک فوج ان علاقوں میں تعینات ہے۔

شامی عوام، حکومت اور عالمی برادری ، شمالی شام میں ترک فوج کی جارحیت کی بارہا مذمت کر چکی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …