جمعہ , 14 مئی 2021

پاکستان کےکئی شہروں میں برفباری اور بارش،موسم سرد

ملک بھر ميں برفباری اور بارش سے موسم سرد ہوگيا ہے۔

پورےملک میں موسم سرماعروج پر ہے۔برفباری،بارش اور سرد ہوائيں چل رہی ہیں۔

شمالی بلوچستان کی سردی ميں اضافہ ہوگيا ہے۔قلات منفی 7، کوئٹہ منفی 5، ژوب منفی 3، دالبندین منفی 2 اور پنجگور میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہےجبکہ گيس غائب ہونے سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ادھر پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے کئي علاقوں ميں بارش اور لنڈی کوتل میں 5 سال بعد برف باری سے ہرسوسفيدی چھاگئی اور درجہ حرارت منفی ہوگیا ہے۔

پارہ چنار میں بھی پارہ منفی ہوگيا اور برف باری ہونے سے لوگوں کے معمولات متاثر ہوئے ہیں۔اورکزئی، سمانا اور ہنگوميں برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

خوشاب کی سون ویلی ميں سال کی پہلی برف باری بھی ہوگئی ہے جو اگلے 2روز جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …