جمعہ , 19 اپریل 2024

قاسم سلیمانی کو شہید کرنے میں برطانوی کمپنی ملوث

عصائب اهل‌الحق موومنٹ کے سیکریٹری جنرل قیس الخزعلی نے کہا ہے کہ قاسم سلیمانی اور ابومهدی المهندس کو شہید کرنے میں ایک برطانوی کمپنی کا بھی ہاتھ ہے۔

رپورٹ کے مطابق قیس الخزعلی نے شہید قاسم سلیمانی اور ابومهدی المهندس کو دہشتگردانہ حملے میں شہید کئے جانے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بغداد ایر پورٹ کی سکیورٹی کی ذمہ داری برطانوی کمپنی جی، فور، ایس کی تھی اور عالم اسلام کے ان دو عظیم کمانڈروں کی شہادت میں اس کمپنی نے اہم کردار ادا کیا۔

یاد رہے کہ رواں برس تین جنوری کو امریکی دہشتگردوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست حکم سے ایران کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو انکے ساتھیوں کے ہمراہ فضائی حملہ کر کے شہید کر دیا تھا۔ شہید قاسم سلیمانی عراق کی باضابطہ دعوت پر بغداد پہنچے تھے اور وہ حکومت عراق کے مہمان تھے۔

امریکہ کے اس دہشتگردانہ حملے کے جواب میں ایران نے بھی ایک ابتدائی انتقامی کارروائی کرتے ہوئے 8 جنوری کوعراق میں امریکی دہشتگردی کے سب سے بڑے اڈے عین الاسد پر درجن بھر میزائل داغ کر امریکہ کی شان و شوکت کو خاک میں ملا دیا تھا۔ ایران کے اس حملے میں امریکہ کا بڑا جانی و مالی نقصان ہوا تاہم امریکہ نے کئی ہفتے کی خاموشی کے بعد آہستہ آہستہ اور بتدریج اپنے سو سے زائد دہشتگرد فوجیوں کو صرف دماغی چوٹیں آنے کا اعتراف کرنے میں ہی عافیت سمجھی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …