بدھ , 24 اپریل 2024

نیوزی لینڈ نے میدان مار لیا

نیوزی لینڈ نے ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ میں پاکستان کو101 رنز سے شکست دے کرٹیسٹ سیریز میں‌ پاکستان پر 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز پاکستانی بیٹسمینوں نے نیوزی لینڈ کے بولرز کے خلاف مزاحمت کرنے کی کوشش کی تاہم انھیں اس میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا اور فواد عالم اور محمد رضوان کی عمدہ بیٹنگ بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی۔

فواد عالم نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی دوسری سینچری اسکور کی انہوں نے 2009ء میں ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری بنائی تھی۔

فواد عالم نے 14 چوکوں کی مدد سے اپنی سینچری مکمل کی وہ 102 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔

پاکستان کی 271 کے اسکور پر گرنے والی آخری وکٹ نسیم شاہ کی تھی وہ ایک رنز بنا کر پویلین روانہ ہوئے۔ یوں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ101 رنز سے جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

 

یہ بھی دیکھیں

ویرات کوہلی کا ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ سے وقفہ لینے کا فیصلہ

نئی دہلی: بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے ون ڈے اور ٹی …