منگل , 23 اپریل 2024

سال 2020 میں اسرائیل نے خواتین اوربچوں سمیت 48 فلسطینیوں کو شہید کیا

گذشتہ برس صیہونی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتےہوئے دو خواتین ، آٹھ بچوں سمیت 48 فلسطینیوں کو شہید کیا جکہ درجنوں کو ہمیشہ کیلئے معذرور کردیا۔

فلسطینی شہدا و اسیران فورم کے سیکرٹری جنرل محمد صبیحات نے بتایا کہ سال 2020ء کے دوران 48 فلسطینی شہید ہوئے۔ان میں 36 غرب اردن اور 12 غزہ کی پٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔ شہدا میں دو خواتین اور 46 مرد ہیں۔

شہدا میں سب سے کم عمر 13 سالہ علی ایمن ابو علیا ہیں جنہیں 4 دسمبر 2020ء کو اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے نواحی علاقے المغیر میں گولیاں ‌مار کر شہید کیا گیا۔اس کے علاوہ شہدا میں 75 سالہ سعدی محمود خلیل الغرابلی کو غزہ کی پٹی کے مشرقی علاقے الشجاعیہ میں گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …