ہفتہ , 20 اپریل 2024

شیعہ مسلمانوں کے ہولناک قتل عام کی ذمہ داری داعش نے قبول کی

پاکستان میں ہوئے کان کنوں کے وحشیانہ قتل عام کی ذمہ داری خونخوار دہشتگرد تکفیری ٹولے داعش نے قبول کر لی ہے۔

اتوار کی شب داعش نے ایک بیان جاری کر کےپاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ہوئے ہولناک دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔

خیال رہے کہ ہفتے اوراتوار کی درمیانی شب داعش کے 20 سے 25 دہشتگردوں نے مذکورہ صوبے کے علاقے مچھ میں گہری نیند سو رہے کم از کم گیارہ کان کنوں کوہولناک طریقے سے قتل کردیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے مقتولین میں بعض کے ہاتھ پیر باندھ کر انہیں ذبح کیا گیا۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ دہشتگردی قرار دیتے ہوئے ہولناک جرم میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پاکستان کی سیاسی و مذھبی جماعتوں نے بھی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔

صوبہ بلوچستان، پاکستان کا ایک نا امن صوبہ سمجھا جاتا ہے جہاں گزشتہ برسوں میں اب تک سینکڑوں شیعہ مسلمانوں کو نہایت بے دردی کے ساتھ قتل کیا جا چکا ہے۔

دہشتگردانہ سرگرمیوں میں داعش، لشکر جھنگوی، جماعت الاحرار اور سپاہ صحابہ جیسے دہشتگرد تکفیری ٹولے ملوث رہے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …