جمعرات , 25 اپریل 2024

اطلاع: رہبر انقلاب اسلامی کا براہ راست خطاب

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای آج بروز جمعہ 8 جنوری کو 19 دی کی مناسبت سے ٹی وی چینل کے ذریعہ براہ راست خطاب کریں گے۔

یہ خطاب ایران کے معروف شہر قم کے عوام کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر انجام پائے گا جس میں رہبر انقلاب اسلامی اہم قومی و عالمی مسائل پر روشنی ڈالیں گے۔

قائد انقلاب اسلامی کا یہ خطاب دنیا بالخصوص امریکہ میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات،خطے کی تازہ صورتحال، سامراج کی سازشوں اور خاص طور پر ایران کی قدس فورس کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کے پیش نظر خاصی اہمیت کا حامل ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب ایران کے مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے، پاکستان کے وقت کے مطابق دوپہر 12 بجکر 30 منٹ پر جبکہ ہندوستان کے وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے براہ راست نشر کیا جائیگا۔

ناظرین اس خطاب کو اردو ترجمے کے ساتھ سننے کے لئے سحر ٹی وی کو فالو کرنے کے علاوہ ویب سائٹ پر دیئے گئے آپشن لائیو/ live سے بھی مدد لے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 19 دی کی مناسبت سے ہر سال عوام کی موجودگی میں رہبر معظم انقلاب اسلامی خطاب کرتے تھے لیکن اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے عوامی اجتماع کے بغیر ٹی وی چینل کے ذریعہ براہ راست عوام سے خطاب کریں گے۔

19 دی 1356 شمسی مطابق 9 جنوری 1978 کو حضرت امام خمینی (رح) کی شان میں پہلوی حکومت کی جانب سے اہانت کرنے کے خلاف ایرانی عوام اور دینی مدارس کے اساتذہ اور طالبعلموں نے مظاہرہ کیا جس پر شاہی حکومت کے گماشتوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد شہید و زخمی ہوئے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …