جمعہ , 19 اپریل 2024

کوئٹہ کے ساتھ ہی پورے پاکستان میں دھرنے ختم، معمولات زندگی بحال

سانحہ مچھ کے متاثرین کے حکومتی وفد سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد لاہور، کراچی، پشاور، گلگلت بلتستان اور پاراچنار سمیت پورے پاکستان میں جاری احتجاج اور احتجاجی دھرنے ختم کر دیئے گئے اور زندگی رواں دواں ہو گئی۔

سانحۂ مچھ کے متاثرین کی حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد تمام مذہبی جماعتوں کی جانب سے کراچی، لاہور اور دوسرے شہروں میں جاری احتجاجی دھرنوں کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ اس موقع پر علامہ شہنشاہ نقوی نے نمائش سگنل پر واقعے مرکزی دھرنے میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا۔

مجلسِ وحدت مسلمین کے رہنما علامہ باقر نقوی زیدی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سانحۂ مچھ کے پر امن دھرنوں میں شریک عوام کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سانحۂ مچھ کے شہداء کے ورثاء سے اظہار یکجہتی کے لیے آنے والی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے بھی بے حد شکر گزار ہیں۔

شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ سید ناظر عباس تقوی نے بھی پاکستانر میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین کے فیصلے کی حمایت کی ۔

واضح رہے کہ کل رات کوئٹہ میں حکومت اور دھرنا دینے والے شیعہ مسلمانوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد 6 روز سے دھرنے میں بیٹھے سانحہ مچھ کے متاثرین نے دھرنا ختم کرنے اور میتوں کی تدفین کا اعلان کیا تھا۔

 

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …