منگل , 23 اپریل 2024

سانحہ مچھ:شہداکی میتیں ہزارہ قبرستان منتقل،تدفین کی تیاریاں مکمل

کوئٹہ کے ہزارہ قبرستان میں سانحہ مچھ کے شہدا کی تدفین کیلئے قبروں کی کھدائی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ میتیں بھی قبرستان منتقل کردی گئی ہیں۔

 

شہدا کی تدفین کچھ دیر میں کی جائے گی۔ کوئٹہ کی امام بارگاہ ولی عصر میں شہدا کے جنازے ادا کیے گئے، جہاں سے میتوں کو تدفین کیلئے روانہ کیا گیا۔

 

ہزارہ قبرستان میں اپنے پیاروں کو آخری الوادع کہنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہزارہ ٹاؤن کے ارد گرد موبائل جیمرز بھی لگائے گئے ہیں۔

 

گزشتہ رات 8 جنوری کو حکومت اور مظاہرین میں تحریری معاہدے کے بعد مذاکرات کی کامیابی کا اعلان کیا گیا، جس کے بعد لواحقین اپنے پیاروں کی میتیں لے کر روانہ ہوگئے تھے۔

 

کامیاب مذاکرات کے بعد ایک گھر کے 5 شہداء کے ورثا نے مذاکرات کی کامیابی پر اطمینان اور اظہار یکجہتی کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ شہدا ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ آج ہفتے کے روز عزت کے ساتھ اپنے شہدا کی تدفین کریں گے۔

 

 

 

 

 

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …