ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاکستان میں کرونا وائرس،صحتیاب ہونے والوں کی تعداد4لاکھ55ہزار445ہے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 21 اموات ہوئیں،دوسرے نمبر پر سندھ میں 9 اموات ہوئیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 40 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے جبکہ 2 ہزار 7 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوئے، اوراس دوران 40 ہزار 898 کرونا ٹیسٹ کئے گئے۔

این سی او سی کےمطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 99 ہزار 517 ہوگئی جبکہ کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 10 ہزار 598 ہوگئی ہے۔ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار 474 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کےمطابق کرونا وائرس سے صحت یاب ہونےوالوں کی تعداد 4 لاکھ 55 ہزار 445 ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ہاتھ سے کھانے کے فوائد اور نقصانات

اسلام آباد:اگرچہ لوگ جانتے ہیں کہ کھانے کے لیے ہاتھ کا استعمال چمچوں یا کانٹوں …