اتوار , 17 اکتوبر 2021

پی ایس ایل 6؛ فرنچائزز میں برقرار کھلاڑیوں کی فہرست جاری

لاہور: پی ایس ایل کی ٹیموں نے اپنے اپنے 8 برقرار رکھنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی۔

پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے لیے ٹیموں نے 8 برقرار رکھنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی ہے، کراچی کنگز نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے نائب کپتان شاداب خان کو اپنے اسکواڈ میں برقرار رکھا ہے۔

لاہور قلندرز نے محمد حفیظ، شاہین آفریدی، فخر زمان، ڈیوڈ ویزے، حارث رؤف، بین ڈنک، دلبر حسین اور سہیل اختر کے ساتھ ہی کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایلیکس ہیلز کو شامل کیا ہے، اور ان کے ساتھ کولن منرو اور فہیم اشرف کو بھی برقرار رکھا ہے، حسین طلعت آصف علی ظفر گوہر اور موسی خان بھی اسلام اباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والوں میں شامل ہیں۔

ٹیم پشاور زلمی نے پانچ کھلاڑیوں کو ریٹین رکھا ہے، جن میں وہاب ریاض، شعیب ملک، کامران اکمل لیام لیونگ اسٹون اور حیدر علی کا نام فہرست کا حصہ ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد، بین کٹنگ، محمد حسنین، محمد نواز، اعظم خان، نسیم شاہ، زاہد محمود اور انور علی کو ری ٹین رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ جب کہ ملتان سلطانز نے شاہد آفریدی، رائلی روسو، سہیل تنویر، عمران طاہر، خوشدل شاہ، جیمز ونس، شان مسعود اور عثمان قادر کو ایک بار پھر ٹیم میں جگہ دی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

کانگریس کی عمارت پر حملہ اور کابل میں طیارے سے گرتے شہری، امریکی دور کے خاتمہ کا ثبوت : ایرانی صدر

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی نے منگل کو ، ویڈیو کانفرنسنگ کے …