ہفتہ , 20 اپریل 2024

انڈونیشیا: نجی ایئرلائن کا طیارہ پرواز کے کچھ دیر بعد ہی لاپتہ

انڈونیشیا میں نجی ایئرلائن کے طیارے کا دارالحکومت جکارتہ سے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد رابطہ منقطع ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘رائٹرز’ کے مطابق مقامی میڈیا نے کہا کہ جہاز میں 50 سے زائد افراد سوار تھے اور وہ مغربی کلیمنتان صوبے کے شہر پونٹیانَک جارہا تھا۔

قابل اعتماد ٹریکنگ سروس ‘فلائٹ ریڈار 24’ نے ٹوئٹر پر کہا کہ ‘سری وِجایا ایئر کی پرواز ‘ایس جے 182’ کی بلندی میں جکارتہ سے اڑان بھرنے کے بعد تقریباً 4 منٹ بعد ایک منٹ سے بھی کم وقت میں 10 ہزار فٹ کی کمی آئی۔

ٹریکنگ ڈیٹا میں موجود رجسٹریشن تفصیلات کے مطابق لاپتہ ہونے والا بوئنگ 500-737 جہاز 27 سال پُرانا تھا۔

انڈونیشین ایئرلائن سری وِجایا ایئر نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنے بیان سے قبل طیارے سے متعلق اب بھی تفصیلی معلومات جمع کر رہی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …