ہفتہ , 27 نومبر 2021

پاکستان میں کورونا کے قہر میں کمی

پاکستان کے قومی کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے دو ہزار چار سو آٹھ نئے مریضوں اور اکتالیس اموات کا اندراج کیاگیا۔ اس دوران تین ہزار چھے سو چھے کورونا کے مریض شفایاب بھی ہوئے۔
پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ چھے ہزار سات سو ایک ہو چکی ہے جن میں سے دس ہزار سات سو سترہ افراد انتقال کر چکے ہیں اور چار لاکھ اکسٹھ ہزار نو سو ستتر افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد چونتیس ہزار سات ہے جن میں سے دو ہزار تین سو چالیس افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ایرانی و ہندوستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے مزید فروغ کے لئے پر عزم

نیویارک: اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل …