بدھ , 24 اپریل 2024

سندھ میں نجی طور چلنے والی وقف املاک کی رجسٹریشن شروع

کراچی: حکومت سندھ نے نئے قانون کے تحت صوبے میں نجی طور چلنے والی وقف املاک کی رجسٹریشن شروع کردی ہے۔

سندھ وقف پراپرٹیز ایکٹ 2020 کے نام نے نیا قانون گزشتہ سال کے آخر میں لایا گیا تھا، مذکورہ قانون منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی فنڈنگ کی روک تھام کے سرگرم عمل عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں لایا گیا تھا۔

اس قانون کے سیکشن 3 کے تحت وقف املاک کے منتظمین کو ایک حلف نامہ جمع کرانا ہوگا کہ ان کے زیر انتظام املاک اور ان سے حاصل ہونیوالی آمدنی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مدد کے لیے استعمال نہیں ہوگی۔
مذکورہ قانون کے تحت تمام نجی وقف املاک کے منتظمین اپنے زیر انتظام وقف املاک کی سالانہ آمدنی اور اخراجات کا ریکارڈ رکھیں گے، تمام لین دین بینکوں کے ذریعے ہوگی۔ ہر سال محکمہ اوقاف سندھ کے چیف ایڈمنسٹریٹر کو مالی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

قانون کے تحت محکمہ اوقاف سندھ کے چیف ایڈمنسٹریٹر کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ کسی بھی وقف کی گئی ملکیت کو مذکورہ قانون کی خلاف ورزی کی ص ورت میں حکومتی تحویل میں لے سکتا ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ سندھ میں واقع ہزاروں کی تعداد میں درگاہوں، مساجد، مدارس اور اس طرح کی دیگر جگہوں کا شمار وقف املاک میں ہوتا ہے۔

محکمہ اوقاف سندھ کے سیکریٹری اختر حسین بگٹی نے ایکسپریس کو بتایا کہ حکومت سندھ کی یہ کوشش ہے کہ صوبے میں واقع تمام وقف املاک کے مالی معاملات میں شفافیت قائم ہو۔

 

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …