منگل , 23 اپریل 2024

پاکستانی کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے قبل دھچکہ

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے۔ انگوٹھے پر چوٹ لگنے کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہونے والے امام الحق انجری سے چھٹکارا نہ پا سکے۔ ایکسرے رپورٹ میں فریکچر کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں مزید 15 روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔

پاکستانی میڈيا کے مطابق امام الحق جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز تک مکمل صحتیاب نہیں ہو سکیں گے اور انہیں یہ سیریز بھی ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر دیکھنا ہوگی۔

دوسری جانب پاکستان کی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لئے مکمل تیار ہیں، انہوں کہا کہ جنوبی افریقہ اچھی ٹیم ہے اس کے خلاف کامیابی اہم ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے بولرز پر پورا بھروسہ ہے، آئندہ سیریز میں اچھا پرفارم کریں گے اور محمد عامر پرفارم کرکے ٹیم میں واپس آ سکتے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

ویرات کوہلی کا ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ سے وقفہ لینے کا فیصلہ

نئی دہلی: بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے ون ڈے اور ٹی …