منگل , 23 اپریل 2024

انڈونیشیا، زلزلے کے متاثرین کی بحالی اور ریلیف میں رکاوٹ

انڈونیشیا میں شدید زلزلہ آنے کے بعد امدادی سرگرمیاں جاری ہیں تاہم ٹوٹی ہوئی سڑکیں اور پل امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

انڈونیشیا ميں بچھلے دنوں آنے والے زلزلے کے متاثرین کی بحالی اور ریلیف کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے تاہم بتایا جاتا ہے کہ زلزلے سے آنے تباہی اور ملبے کی وجہ سے کام میں تیزی نہیں آ پا رہی ہے۔

ریسکیو ٹیموں کا کہنا ہے کہ خوفناک زلزلے کے باعث ٹوٹی ہوئی سڑکیں اور پل امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق زمین پر پڑنے والے گہرے گڑھوں کے باعث بھاری مشینوں کو متاثرہ علاقوں تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 8 علاقے متاثر ہوئے ہیں اور امدادی کارروائیوں میں ان پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …