جمعہ , 19 اپریل 2024

تبریز شمسی پاکستان میں بہترین سیکیورٹی انتظامات کے معترف

جنوبی افریقا کے نوجوان اسپنر تبریز شمسی نے پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات کی تعریف کردی۔

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کیلئے کراچی پہنچنے والی جنوبی افریقی ٹیم کے رکن تبریز شمسی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر سیکیورٹی اہلکاروں کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیا۔

جنوبی افریقی ٹیم 13 سال بعد پاکستان کے دورے پر آئی ہے، جسے سیکیورٹی کیلئے ریاستی مہمان کا درجہ دیا گیا ہے۔

پاکستان میں مارچ 2009ء میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد سے بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے بند تھے، 2019ء میں سری لنکن ٹیم نے ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی تھی جس کے بعد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ ایک بار پھر بحال ہوئی۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی جبکہ دوسرا راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے مابین ٹی 20 سیریز کے تینوں میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

ویرات کوہلی کا ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ سے وقفہ لینے کا فیصلہ

نئی دہلی: بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے ون ڈے اور ٹی …