ہفتہ , 20 اپریل 2024

گلگت بلتستان کے عوام کے بنیادی اور سیاسی حقوق کے مطالبات جائز قرار

پاکستان تحریک انصاف آزادجموں وکشمیر کی مرکزی گورننگ باڈی کے اجلاس میں گلگت بلتستان کے عوام کے بنیادی اور سیاسی حقوق کے مطالبات کوجائز قرار دیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف آزادجموں وکشمیر کی مرکزی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا کہ آزادکشمیر کےعوام نون لیگ کی نااہل حکومت سے تنگ آچکے ہیں اور تبدیلی کے لیے بڑی تعداد میں تحریک انصاف میں شامل ہورہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کی حکومت تحریک آزادی کو اجاگر کرنے کے لیے ایک بھی ٹھوس اقدام نہیں کرسکی۔

اجلاس میں گلگت بلتستان کے الیکشن میں تحریک انصاف کی انتخابی مہم اور عوامی پذیرائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے گورننگ باڈی نے گلگت بلتستان کے عوام کے بنیادی اور سیاسی حقوق کے مطالبات کو جائز قرار دیا۔

اجلاس میں چودھری ظفر انور، راجہ خورشید خان، چودھری اظہر صادق، عبدالماجد خان اور ارشاد محمود سمیت دیگر نے شرکت کی۔

 

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …