جمعرات , 9 دسمبر 2021

بچے کو بد فعلی کے بعد جلا کر قتل کیا گیا: والدین

بلوچستان کے ضلع خضدار میں 2 روز بعد بھی 6 سالہ بچے کی موت کا معمہ حل نہ ہو سکا۔

والدین کا کہنا ہے کہ بچے کو بد فعلی کے بعد جلا دیا گیا، جبکہ پولیس سرجن کے مطابق بچے سے زیادتی کے شواہد نہیں ملے،موت حادثاتی ہوسکتی ہے۔

بچے کے جل کر جاں بحق ہونے کا واقعہ خضدار کے علاقے بلوچ آباد میں پیش آیا۔

والدین کا کہنا ہے کہ امیر حمزہ کو خالی پلاٹ میں لے جا کر بد فعلی کا نشانہ بنایا گیا اور پھر جلا دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچے کو شدید زخمی حالت میں گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے سرسری معائنہ کیا۔

والدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس اور ڈاکٹروں نے جو مؤقف اختیار کیا ہے وہ یک طرفہ ہے، معصوم بچے کا ناحق قتل ہوا۔

دوسری جانب پولیس سرجن ڈاکٹر جاوید کا کہنا ہے کہ بچے سے زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔

 

یہ بھی دیکھیں

پابندیوں کے خاتمے کے بغیر امریکہ کی جوہری معاہدے میں واپسی ممکن نہیں : ایران

تہران: ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی جوہری معاہدے میں واپسی …