جمعہ , 19 اپریل 2024

ارناب گوسوامی نے مودی کا فاشسٹ چہرہ بے نقاب کر دیا، چوہدری محمد سرور

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کہتے ہیں کہ معروف بھارتی ٹی وی اینکر ارناب گوسوامی کی لیکڈ گفتگو نے مودی کا فاشسٹ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔

لاہور سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں گورنر پنجاب چوہدری محمود سرور نے کہا کہ مودی نے پلوامہ واقعہ الیکشن میں کامیابی کے لیے خود کروایا۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بھارت کا جنگی جنون پوری دنیا میں امن کے لیے خطرہ ہے لہٰذا اقوام متحدہ کو پلوامہ واقعے کی تحقیقات کرنی چاہیے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امن جبکہ بھارت دہشت گردی کے ساتھ ہے۔

ارنب گوسوامی نہ صرف بالاکوٹ پر حملے بلکہ آرٹیکل 370 کے خاتمے سے بھی آگاہ تھا

واضح رہے کہ بھارتی اینکر ارنب گوسوامی کو بھارت میں اعلیٰ ترین سطح پر ہونے والے فیصلوں کا علم تھا، اس حوالے سے ارنب گوسوامی اور بھارتی براڈ کاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل کے سربراہ کی واٹس ایپ چیٹ سامنے آگئی ہے۔

واٹس ایپ چیٹ کے مطابق ارنب گوسوامی کو بھارت میں اعلیٰ ترین سطح پر ہونیوالے فیصلوں کا علم تھا، ارنب گوسوامی نہ صرف بالاکوٹ پر حملے بلکہ آرٹیکل 370 کے خاتمے سے بھی آگاہ تھا۔

ارنب گوسوامی بی اے آر سی کے سربراہ کے ساتھ مل کر اپنے چینل کی ریٹنگ بڑھانے پر کام کرتا رہا، 23 فروری 2019 کو ارنب نے بی اے آر سی سربراہ کو پاکستان سے متعلق بڑی خبر کی پیشگی اطلاع دی۔

 

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …