ہفتہ , 20 اپریل 2024

ٹیلی گرام میں یہ اہم چیز موجود ہی نہیں جو کہ۔۔۔۔ واٹس ایپ کی جگہ ٹیلی گرام کو دینا چاہتے ہیں تو پہلے یہ جان لیں

واٹس ایپ کی نئی پرائیوسی پالیسی آنے کے بعد دنیا بھر سے لاکھوں صارفین ٹیلی گرام، سگنل اور دیگر پیغام رسانی کی ایپلیکیشن کی جانب منتقل ہورہے ہیں کیونکہ صارفین نجی پیغامات اور ڈیٹا محفوظ رکھنا چاہتے ہیں۔

مگر یہاں ایک چیز قابل غور اور صارفین کےلیے جاننا ضروری ہے وہ یہ کہ ہے انہیں علم نہیں کہ سگنل کے برعکس ٹیلی گرام میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن بائی ڈیفالٹ نہیں۔

اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ بھیجنے والا اور موصول کرنے والا ہی پیغامات کو پڑھ اور دیکھ سکتا ہے، ایپلیکیشن کے مالکان بھی ان پیغامات کو نہیں پڑھ سکتے۔

اگر وہ سرورز ہیک بھی ہوجائیں تو بھی صارفین کے پیغامات تک رسائی ہیکرز کے لیے جاننا ناممکن رہے گا۔

تو یہ کہنا درست ہوگا کہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن محفوظ میسجنگ کے لیے ضروری عنصر ہے۔

نیویارک ٹائمز کے ٹیکنالوجی رپورٹر مائیک آئزک نے ایک ٹوئٹ میں سگنل اور ٹیلیگراف کے درمیان فرق کو واضح کیا۔

انہوں نے لکھا کہ سگنل ایک کلاسیک میسنجر ہے جس میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپڈ بائی ڈیفالٹ ہے، جبکہ ٹیلی گرام ایک سوشل نیٹ ورک پلس میسنجر کی طرح ہے جس میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن بائی ڈیفالٹ نہیں۔

ایف اے کیو پیج میں بھی واضح کیا گیا کہ صارف اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ چیٹ کے لیے ‘سیکرٹ’ چیٹ کا فیچر استعمال کرسکتا ہے۔

ٹیلیگرام میں پبلک، پرائیویٹ اور سیکرٹ چیٹ موڈز ہیں۔

سیکرٹ چیٹ 2 افراد کے درمیان ہوتی ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ ٹیلیگرام کی پرائیویٹ گروپ یٹس اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ نہیں۔

اس کے مقابلے میں سگنل بائی ڈیفالٹ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہے، بالکل واٹس ایپ کی طرح ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …