بدھ , 24 اپریل 2024

یمنی عوام کا مظاہرہ اور سعودی اتحاد کی بمباری

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے کل رات یمن کے مختلف علاقوں منجملہ صوبہ مارب کے رہائشی علاقوں پر شدید حملے کئے ہیں۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ مارب کے مغربی علاقوں پر بمباری کی جس کے بعد شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ ہونے والی بمباری سے جانی اور مالی نقصانات کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔

یمن پر یہ حملہ ایسے میں ہوا کہ جب کل عالمی یوم یمن کے موقع پر یمن کے پندرہ صوبوں میں بڑے بڑے مظاہرے ہوئے اور ریلیاں نکالی گئیں جن میں لاکھوں یمنی شہریوں نے شرکت کر کے امریکہ، سعودی عرب اور اسرائیل کے مظالم اور جارحیتوں کی مذمت کی۔ یمنی مظاہرین نے اعلان کیا کہ انکے ملک پر مسلط کردہ جنگ در حقیقت امریکی و صیہونی جارحیت ہے اور آل سعود نے امریکہ کی ایما پر ہی یمن پر چڑھائی کی ہے۔

یاد رہے کہ ۲۵ جنوری کو ’عالمی یومِ یمن‘ قرار دیا گیا ہے جس کا مقصد وہاں پر جاری بیرونی جنگ و جارحیت کی روک تھام کے لئے عالمی سطح پر جد و جہد کرنا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کے خلاف جارحانہ حملوں کے ساتھ ہی اس ملک کا بری، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے جس کے باعث اب تک سترہ ہزار سے زیادہ یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …