منگل , 23 اپریل 2024

فارن فنڈنگ کیس میں ہمیں پھنسانے والےخود پھنس گئے، قبضہ مافیا کی سرپرست ن لیگ ہے، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کا دامن صاف ہے‘ پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ حاصل نہیں کی‘ چھپانے کو کچھ نہیں‘ فارن فنڈنگ کیس میں ہمیں پھنسانے والے اب خود پھنس چکے ہیں۔

اپوزیشن نے جو گڑھا کسی اورکے لیے کھودا اس میں خود گر گئی‘سرکاری زمینیں واگزار کرانا سیاسی انتقام نہیں ‘سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کو (ن) لیگ کی سرپرستی حاصل رہی ‘ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے۔

پیر کو پارٹی ترجمانوں اور رہنماؤں کے اجلاس میں عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس پر اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ براڈشیٹ معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی‘ کیس میں فائدہ اٹھانے والے تمام لوگوں کو بے نقاب کیا جائے گا۔

فارن فنڈنگ کیس میں ہمیں پھنسانے والے اب خود پھنس چکے ہیں‘الیکشن کمیشن میں ہمارا مؤقف درست ثابت ہوا، براڈشیٹ کے معاملے پر شفاف اور منصفانہ تحقیقات کرانا چاہتے ہیں‘ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ہر کردار کو سامنے لائیں گے۔

 

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …