ہفتہ , 20 اپریل 2024

علاقائی صورتحال پر گفتگو کی ضرورت پر ایران کی تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے علاقائی صورتحال پر گفتگو کی ضرورت پر تاکید کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب‌ زاده نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے ایران کے خلاف سعودی عرب کے بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ امیر قطر کا پیغام اس ملک کے وزیر خارجہ کے توسط سے ہمیں ملا جس پر تہران نے علاقائی سطح پر گفتگو کی ضرورت پر تاکید کی۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے علاقے کو ماضی سے زیادہ اس وقت گفتگو کی ضرورت ہے تا کہ علاقے کی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …