جمعہ , 19 اپریل 2024

فلسطین میں صیہونی حکومت کے جرائم کی تحقیقات پر تل ابیب سیخ پا

غاصب صیہونی حکومت کے جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف نے مقبوضہ فلسطین میں تل ابیب کے جرائم کی تحقیقات کے آغاز کے بارے میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو ریڈ لائن عبور کئے جانے سے تعبیر کیا ہے۔

آویو کوخاوی نے اسرائیل بارہ ٹی وی چینل سے گفتگو میں اسرائیلی فوجیوں کے اقدامات کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہی فوجیوں کی جانب سے فائرنگ اور فوجی آپریشن کئے جانے کی ہدایات جاری کرتے ہیں اور وہی ان تمام اقدامات کے ذمہ دار ہیں۔

صیہونی فوج کے اس عہدیدار نے مقبوضہ فلسطین میں تل ابیب کے جرائم کی تحقیقات کے آغاز کے بارے میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو ریڈ لائن عبور کئے جانے سے تعبیر کیا۔

ہیگ کی بین الاقوامی کریمنل کورٹ نے گذشتہ ماہ اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں جنگی جرائم کے بارے میں تحقیقات کا عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا ہے۔

اس عالمی عدالت انصاف نے فروری کے مہینے میں ایک فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مقبوضہ فلسطین میں صورت حال کا جائزہ لینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …