منگل , 23 اپریل 2024

امریکی ڈرون طیارہ عراق میں گر کر تباہ

دہشت گرد امریکی فوج کا ایک ڈرون طیارہ شمالی عراق کے صوبے نینوا میں گر کر تباہ ہوگیا۔

صابرین نیوز چینل کے مطابق دہشت گرد امریکی میرین فورس کا ایم کیو ون سی قسم کا یہ ڈرون طیارہ صوبہ نینوا میں تل الشعیر کے علاقے القیارہ میں گر تباہ ہواہے۔

مذکورہ عراقی چینل نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی ڈرون طیارے کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
پچھلے چند ماہ کے دوران عراق میں امریکی فوجی اڈوں اور فوجی قافلوں کو بارہا حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

عراقی عوام اور اس ملک کی سیاسی و سماجی تنظیموں کی اکثریت اپنے ملک سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

عراقی پارلیمنٹ بھی ایک قرارداد کے ذریعے امریکی فوجیوں کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرچکی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …