ہفتہ , 20 اپریل 2024

دبئی کے نائب حکمران شیخ حمدان انتقال کر گئے

متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشدالمکتوم کے بھائی اور دبئی کے نائب حکمران و وزیر خزانہ شیخ حمدان بن راشد انتقال کرگئے۔

1945 میں پیدا ہونے والے شیخ حمدان کی عمر انتقال کے وقت 75 برس تھی اور شیخ حمدان بن راشدکے انتقال کا اعلان شیخ محمد بن راشدالمکتوم نے سوشل میڈیا پرکیا۔

عرب میڈیا کے مطابق شیخ حمدان متحدہ عرب امارات کی 1971 میں تشکیل پانے والی پہلی کابینہ کے وقت سے وزارت خزانہ کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔

شیخ حمدان کو 2006 میں رائل برٹش کالج کی جانب سے تین سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا تھا، اس کے علاوہ رائل برٹش کالج لندن کی جانب سے شیخ حمدان کو انٹرنل میڈیسن میں اعزازی فیلوشپ سے بھی نوازا گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …