بدھ , 24 اپریل 2024

شمالی عراق میں داعش کے دسیوں دہشتگر ہلاک

شمالی عراق میں اس ملک کی فوجی کارروائیوں میں داعش کے دسیوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے.

عراق کی سرکاری نیوز ایجنسی واع کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کی مسلح افواج کی کمانڈ کے ترجمان یحیی سریع نے جمعرات کو اعلان کیا کہ جنوبی موصل میں واقع مخمور کی پہاڑیوں میں داعش کے خفیہ اڈوں کو ختم کرنے کے لئے انجام پانے والے فوجی آپریشن میں داعش کے ستائیس سے زیادہ دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اس اعلامیے کے مطابق اس آپریشن میں مختلف دوری پر اسنایپر ٹیموں کو تعینات کیا گیا تھا اور داعش کے خفیہ اڈوں میں داخل ہونے اور اس سے باہر نکلنے کے راستے ان اسنیپروں کی زد پر تھے ۔
عراقی سیکورٹی فورسس نے مخمورکی پہاڑیوں میں داعش کے اڈوں کو ختم کردیا ہے۔

صوبہ نینوا کے بعض علاقے خاص جغرافیائی پوزیشن اور دشوار گذار راستوں کے پیش نظر دہشتگردوں کے اکٹھا ہونے کا مرکز بن گئے ہیں۔

اس فوجی آپریشن میں جو نو مارچ سے شروع ہوا ہے اب تک تین سو بارہ فضائی حملے انجام پا چکے ہیں اور داعش کے ایک سو بیس خفیہ اڈوں کو تباہ کیا جا چکا ہے جبکہ بڑی تعداد میں داعش دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …