جمعہ , 7 مئی 2021

یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر

پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق سینیٹ سیکریٹریٹ نے پیپلز پارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کو قائد حزب اختلاف مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کے تیس ارکان کی حمایت کا دعوا اور ان کے دستخط کے ساتھ قائد حزب اختلاف مقرر کئے جانے کی درخواست جمع کرائی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ آزاد سینیٹر ہدایت اللہ اور سینیٹر ہلال الرحمان نے بھی سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کو قائد حزب اختلاف بنائے جانے کی حمایت کی ہے۔

ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا سے آزاد سینیٹر دلاور خان نے سینیٹ میں اپنا پارلیمانی گروپ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انھوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے منتخب ہونے والے اراکین پر مشتمل گروپ بنائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …