ہفتہ , 20 اپریل 2024

مصر میں ٹرینوں کا خوفناک تصادم، 32 جاں بحق، 100 سے زائد زخمی

قاہرہ: مصر کے جنوبی علاقے میں دو ریل گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 32 مسافر جاں بحق جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

مصر کے وزارتِ صحت نے تصدیق کی کہ جنوبی صوبے سوہاگ کے ضلع تھاتا میں جمعے کے روز دو ریل گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، یہ مصر کی تاریخ کا خوفناک ترین حادثہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دارالحکومت قائرہ سے 460 کلومیٹر دور واقعے علاقے میں مخالفت سمت سے آنے والی مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔وزارتِ صحت نے بتایا کہ حادثے کی وجہ سے دونوں ٹرینوں کے کئی ڈبے تباہ ہوگئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ حادثے میں اب تک 32 مسافر جاں بحق جبکہ 108 سے زائد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے کیونکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق کسی نامعلوم شخص نے ٹرین کا ہنگامی بریک کھینچا جس کی وجہ سے سامنے سے آنے والی ریل گاڑی ٹکرائی اور پھر یہ افسوسناک سانحہ پیش آیا۔

حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے جو ذمہ داران کا تعین کرے گی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …