ہفتہ , 20 اپریل 2024

افغان فوج کی کارروائی، دو داعشی ہلاک آٹھ گرفتار

کابل اور ننگر ہار میں افغان فوج کی کارروائی میں کم سے کم دو داعشی ہلاک ہوگئے جبکہ آٹھ دیگر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

افغان وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی فورس کے خصوصی دستوں نے کابل کے آٹھویں سیکورٹی زون میں ایک کارروائی کے دوران داعش کے ایک اہم رکن کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔

اس سے پہلے افغانستان کے نیشنل انٹیلی جینس ڈائریکٹوریٹ کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا تھا کہ صوبہ ننگر ہار کے شہر غنی خیل میں فوجی آپریشن کے دوران سعودی کے نام سے مشہور عربستان نامی داعشی دہشت گرد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

افغان سیکورٹی اداروں کے مطابق سعودی نام کا یہ دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ کے متعدد واقعات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

اس کارروائی کے دوران چھے داعشیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دو روز قبل صوبہ ننگر ہار کی انتظامیہ نے کابل یونیورسٹی میں انجام پانے والے خونریز حملے میں ملوث داعشی دہشت گرد کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …